40

پاک بھارت کرکٹ میچ کو غزوہ ہند قرار دے کر گھوڑے پر بیٹھ کر اسٹیڈیم آنے والے پاکستانی جذباتی پرستار کو سخت مایوسی کا سامنا

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے انتہائی جذباتی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک پرستار نے اس میچ کو غزوہ ہند قرار دے رکھا تھا۔



اور خود گھوڑے پر بیٹھ کر اسٹیڈیم آیا تھا ماضی میں جس طرح جنگ جو لوگ جنگ لڑنے کے لیے گھوڑوں پر تلوار اٹھا کر جاتے تھے بالکل اسی انداز میں یہ کرکٹ پرستار ہاتھ میں تلوار کے بجائے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کو اٹھائے گھوڑے پر بیٹھ کر اسٹیڈیم آیا اور بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کو غزوہ ہند قرار دے رہا تھا لیکن اس پرستار کو اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم یہ میچ ہار گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں