ماضی کی ہیروئن دیبا نے دوبارہ فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

60 کی دھائی میں پاکستانی فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ دیبا نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو بہتر قرار دیتے ہوئے دوبارہ اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ آرام د ہ زندگی گزار رہی ہیں۔



ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جس پر مجھے خوشی ہے انہوں نے پاکستانی ڈراموں کو ہمیشہ کی طرح بہتر اور معیاری قرار دیتے ہوئے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔