سپریم کورٹ میں وزیر اعلی کو درپیش صورتحال کے بعد صوبائی حکومت کو فوری طور پر آغا مقصود عباس جیسے سینئر افسر کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ ڈویلپمنٹ ایکسپرٹس کا مشورہ ۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ میں سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں اور بالخصوص کراچی کے معاملات کے حوالے سے جس صورت حال کا سامنا رہا اور پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے ان کی صوبائی حکومت سے جن توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں اور ان کو ہدایت جاری کر چکی ہے ان توقعات پر پورا اترنے اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت کو ایسے افراد اور افسران کی اشد ضرورت ہے جو وسیع تجربہ رکھتے ہوں اور ان گھمبیر مسائل کو حل کرنے کا شعور بھی ان کے پاس ہو۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ذاتی طور پر صوبے کی ترقی اور بہتری کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی حکومت کے اقدامات اور کوششوں سے آگاہی بھی دی ہے دوسری جانب مختلف اہم معاملات پر سپریم کورٹ کی ہدایات واضح ہیں اور عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح بھی ہونی چاہیے لیکن وزیراعلی کو بتا چکے ہیں کہ صوبائی حکومت کے پاس سینئر افسران کی کمی ہے اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان جو سیاسی کشمکش چل رہی ہے اس کا نقصان صوبے بالخصوص کراچی کو ہورہا ہے اس صورتحال سے نکلنے اور کراچی سمیت پورے صوبے کو معاشی استحکام اور ترقیاتی کاموں میں آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے افراد اور افسران کی خدمات حاصل کی جائیں جو بالخصوص اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی ذہانت صلاحیت اور قابلیت مسلمہ ہے ڈویلپمنٹ ایکسپرس کا کہنا ہے کہ اس بھائی حکومت کو فوری طور پر آغا مقصود عباس جیسے افسران کی خدمات حاصل کرنی چاہیے اور ان کے وسیع تجربے ذہانت اور قابلیت سے استفادہ کرنا چاہیے ماضی میں وہ ایل ڈی اے لیاری ڈویلپمنٹ پارٹی سے لے کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تک مختلف اہم سرکاری عہدوں پر انتہائی عمدگی سے خدمات انجام دے چکے ہیں ان کے دور میں آج جیسے مسائل نہیں تھے کیونکہ چیزوں کو تکنیکی بنیاد پر مہارت کے ساتھ اور پروفیشنل انداز سے چلایا جاتا تھا ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس ایسے ذہین لوگ موجود ہیں تو پھر فکرمند ہونے کی کیا ضرورت ہے صرف ایسے لوگوں کو اچھے انداز میں اپنی خدمات فراہم کرنے پر راضی کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا ماحول بنانے کی ضرورت ہے جس میں وہ بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ ماہرین کے مطابق فوری طور پر جو چیلنج درپیش ہے اس حوالے سے آغا مقصود عباس کا نام موزوں ترین ہے ان کو اہم خدمات دی جا سکتی ہیں اور وہ بجا طور پر بہتر نتائج بھی فراہم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اسی طرح دیگر صوبوں میں مزید ایکسپرٹ شخصیات کی خدمات حاصل کرنے پر کام ہونا چاہیے اچھے لوگوں پر مشتمل ایک بہترین ٹیم تیار کرکے ان تمام اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے جو سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کے مختلف شعبوں کے لئے مقرر کر رکھے ہیں یہ واضح طور پر ان کی نشاندہی کی جا چکی ہے