،قیادت سے لے کر کارکن تک ملک کو جب پاکستان پیپلزپارٹی کی ضرورت پڑی، ہم نے قربانی دی ہے

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی باقرانی روڈ پر محلہ کرما باغ میں یوسی 19 کے صدر عبدالفتاح شیخ کی رہائش گاہ آمد،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محلہ کرما باغ میں کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی سربراہی کی، یوسی جنرل سیکریٹری شاہد سومرو اور سیکریٹری اطلاعات شاہد کھوکھر بھی موجود تھےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنظیمی عہدیداران و کارکنان نے علاقے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

اور کارکنان و عہدیداران کی تجاویز و شکایات کو فوری حل کے لئے بھی ہدایات دیں اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اصل طاقت ہماری تنظیم ہے، کارکن میرے بازو، میری آنکھ اور میرے کان ہیں،قیادت سے لے کر کارکن تک ملک کو جب پاکستان پیپلزپارٹی کی ضرورت پڑی، ہم نے قربانی دی ہے

،17 اکتوبر کے جلسے میں عوام کی مثالی شرکت پر شکرگزار ہوں، یہ شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج لاہور اور ہنگو میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر جیالوں کو شاباش دتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو گیس اور بجلی کے مہنگے بلوں کی صورت میں موجودہ حکومت کی نااہلی کو بھگتنا پڑرہا ہے، آج بھی پاکستان کے ہر آدمی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے جسے عمران خان چھین رہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو ،سہیل انور سیال ،طارق سیال، اسد کھرک ،خورشید جونیجو،شاہد سیال، خیر محمد شیخ، برہان چانڈیو، گھنور خان اسران، نصیبہ چنہ، انور لہر، و دیگر موجود تھے ۔۔۔