بجلی کی لوڈشیڈنگ کراچی کے کاروبار کو تباہ کرنے کی سازش

پاکستان مسلم لیگ (ق)یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالرحمن خانزادہ نے کراچی میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کراچی کے کاروبار کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ کیونکہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ متعلقہ ادارے فوری طو ر پر تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کے

خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے کراچی جیسے میگاسٹی کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔