قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

اسلام آباد (جہانزیب راشد)

قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیر ناریجو اور وائس چانسلر قائدِ اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی کی تقریب میں خصوصی شرکت، ترجمان اے این ایف

تقریب میں قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور انتظامیہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔

ہمارا پڑوسی ملک افغانستان دنیا میں سب سے زیادہ منشیات پیدا کرتا ہے، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو کا تقریب سے خطاب

بلوچستان کو منشیات کے بین الاقوامی ٹرانزٹ روٹ کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔طورخم کے راستے اسمگل ہونے والی منشیات کو پاکستان میں پھیلایا جاتا ہے۔آئس اور کرسٹل کا استعمال بڑھ رہا ہے۔دشمن ہماری نوجوان نسل میں منشیات پھیلا کر ہمارے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سےمحفوظ رکھنا ہے۔اے این ایف پاکستان کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔منشیات کے خاتمے کے لیے اے این ایف کا قیام عمل میں لایا گیا۔سال 2020 کے دوران اے این ایف نے 490 میٹرک ٹن منشیات قبضے میں لیں۔منشیات کے استعمال کا رجحان پہلے غریب طبقے میں زیادہ تھا۔لیکن اب ایلیٹ کلاس کے لوگوں میں بھی منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نےقرآن مجید میں ہر نشہ آور چیز سے منع فرمایا ہے ۔
آپ نے اپنے اردگرد کے ماحول اور ساتھیوں پر نظر رکھنی ہے، ڈی جی اے این ایف کی طلباء سے اپیل

طلباء تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اطلاع اے این ایف کی ہیلپ لائن 1415 پر دیں۔ پاکستان کو ڈرگ فری کنٹری بنانے میں اے این ایف کا ساتھ دیں، ڈی جی اے این ایف غلام شبیر ناریجو