59

عر یبین سی کنٹری کلب پاکستان کا ٹاپ کلاس پرسکون تفریحی کلب ہے جہاں پہنچ کر آپ ساری ٹینشن بھول جاتے ہیں

یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ عر یبین سی کنٹری کلب…  پاکستان کا ٹاپ کلاس پرسکون تفریحی کلب ہے جہاں پہنچ کر آپ ساری ٹینشن بھول جاتے ہیں ۔یہاں جدید لگزری سہولیات دستیاب بنائی گئی ہیں جو آپ کے ہر طرح کے آرام اور آسائش کا بھرپور خیال رکھتی ہیں ۔یہاں پہنچنے کے لیے آپ کو نیشنل ہائی وے سے پاکستان اسٹیل مل کے وسیع علاقے کے اندر سے بل کھاتی ہوئی سڑکوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے ۔جب آپ یہاں پہنچتے ہیں تو درختوں کا ایک بہت بڑا جھنڈ آپ کا ویلکم کرتا ہے دور دور تک آپ ہریالی اور سبزہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اس کی اصل خصوصیت یہاں بنایا گیا ایک وسیع وعریض گولف کورس ہے جسے 18 ہو ل Hole, Par 72  گالف، کورس کہا جاتا ہے۔







یہ کلب جاپان کی ایک کمپنی نے ڈیزائن کیا تھا کلب ہاؤس اور دیگر سہولیات کی ڈیزائننگ مشہور آرکیٹیکٹ اسد آئی اے خان اور کنسٹرکشن زعیم لطفی اور ایف ایم سی ایل کمپنی نے کی تھی ۔ کلب کے اندر ایک بہترین سوئمنگ پول کمپلیکس، سوآ نا…جیکوذی اسٹیم باتھ اور جدید فٹنس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔کلب کی ایک خصوصیت یہاں بلایا گیا انٹرنیشنل اسٹینڈ کا عالیشان کرکٹ گراؤنڈ اور اسٹیڈیم ہے یہاں اکثر ڈومیسٹک میچز اور دوستانہ میچوں پر مبنی ٹورنامنٹ ہوتے ہیں یہاں نائٹ کرکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے اور کی اہم مشہور شخصیات یہاں کھیل چکی ہیں۔






اس کلب کے بانیوں میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید برکی کا نام نمایاں ہے کلب کے روح رواں عارف علی خان عباسی ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پی آئی اے کے سابق سربراہ کے طور پر دنیا بھر میں جانے پہچانے جاتے ہیں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت کھیلوں کی دنیا میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں عارف علی خان عباسی نے اس کلب کو پاکستان کا بہترین کلب بنانے کے لئے یہاں کے افسران اور عملے کو ساتھ ملا کر بہترین انداز میں اپنی بھرپور صلاحیتوں ذہانت تجربے کو بروئے کار لائے اور یہ کلب اپنی سہولت اور اپنے ڈسپلن کی وجہ سے دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے یہاں غیر ملکی مہمان آ کر بے حد خوش ہوتے ہیں۔







انہیں توقع نہیں ہوتی کہ کہ پاکستان جیسے ملک میں انہیں اتنی جدید کلب کی سہولتیں میسر آ سکیں گی یہاں آ کر وہ دنگ رہ جاتے ہیں کلب کی سب سے اہم بات یہاں کی بہترین سروس اور انتہائی اعلی کوالٹی کا فوڈ ہے جس پر یہاں کی انتظامیہ کبھی کمپرومائز نہیں کرتی۔یہاں آکر آپ گھڑ سواری بھی کر سکتے ہیں۔ٹینس لان میں ٹینس بھی کھیل سکتے ہیں ۔گولف کورس کی سیر کرنے والی گاڑی میں بیٹھ کر سیر بھی کر سکتے ہیں ۔نائٹ اسٹے کے لیے فائیو سٹار ہوٹلوں کے کمروں جیسی بہترین سہولتوں سے آراستہ شیلیز اور رومز تیار کیے گئے ہیں۔







شاندار ریسٹورنٹ کانفرنس ہال لاوٗنج بنائے گئے ہیں۔شطرنج اور پلے کارڈز سمیت انڈور گیمز کی سہولتیں دستیاب ہیں۔غرض یہ کہ یہاں آکر آپ باقی دنیا بھول جاتے ہیں اور یہاں ایک نئی دنیا میں مگن ہوجاتے ہیں ۔یہاں آپ خود کو محفوظ اور تروتازہ محسوس کرتے ہیں صبح کی تازہ ہوا ملتی ہے شام کو ٹھنڈی ہوائیں اور چھاؤں آپ کو اچھی لگتی ہے یہاں آپ سن باتھ بھی لے سکتے ہیں۔یہاں سے کیوں لٹی کا بہترین انتظام ہے کشادہ اور وسیع پارکنگ ہے مختلف اقسام کے پھل دار درخت ہیں پھولوں کی دنیا میں آپ خود کو کسی اور ہی کیفیت میں محسوس کرتے ہیں پیدل چلنے کو دل کرتا ہے گھاس پر ننگے پاؤں چلنے اور بیٹھ کر گھنٹوں باتیں کرنے کو دل کرتا ہے جوگنگ ٹریک ہے۔
آپ کو ایک مرتبہ اس کلب میں جانے کا موقع ملے تو آپ خود اس کی تعریف کرتے نظر آئیں گے۔





 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں