سرہالی روڈ خاتون سمیت 8افراد نے رشتہ نہ دینے پر جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد سرہالی روڈ کے رہائشی اشفاق علی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )سرہالی روڈ خاتون سمیت 8افراد نے رشتہ نہ دینے پر جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد سرہالی روڈ کے رہائشی اشفاق علی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان رمضان عرف بگا، آصف، فرمان، ارسلان، کوثر بی بی، بوٹا، دو کس نا معلوم افراد اسلحہ کے زور پر ہمارے گھر میں داخل ہوکر سنگین نتائج کی دھمکیان دیتے ہوئے میری ہمشیرہ(ن) کو اغوا کرکے فرار ہو گئے، ملزمان مجھ سے میری ہمشیرہ کا رشتہ مانگ رہے تھے، اعلی حکام ملزمان کو گرفتار کرکے میری ہمشیرہ کو بایاب کروائیں، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔