ایک ہی نام ، وہی نمبر ، نیا دور۔

ایک ہی نام ، وہی نمبر ، نیا دور۔

ایک ہی نام ، وہی نمبر ، نیا دور۔
ایک ہی نام ، وہی نمبر ، نیا دور۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کے باوجود ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ پلان کے مطابق میچ کھیلے اس لیے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں جتنا آگے جائیں گے ہمارے لیے اچھا ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ شاہین سمیت تمام بولرز نے اچھی بولنگ کی، بھارت کو ہرانے کے باوجود ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماضی کے ریکارڈ بھلا کر میدان میں اترے تھے، ہم نے آخری اوورز میں بھی اچھی بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ رن ریٹ نہ بڑھنے دیں اور آخر تک کھیلیں، ہم نے تینوں فارمیٹ میں اپنا 100 فیصد دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی بار 10 وکٹ سے کوئی ٹی20 میچ ہاری ہے، اسے 4 مرتبہ 9 وکٹ سے شکست ہوئی ہے