پاک بھارت میچ میں31ارب کا سٹہ

پاکستان اور بھارت کے مابین آج ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار اکیس کے اہم میچ پراکتیس ارب روپے سے زائد کا سٹہ متوقع ہے۔ جبکہ بکیوں نے اس میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ سٹے کی عالمی منڈی میں کھلنے والے ریٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کی جیت کا بھائو باون پیسے اور پاکستانی ٹیم کی فتح کا ریٹ چوہتر پیسے کھولا گیا ہے۔ تاہم پچ کی کنڈیشن اور ٹاس کے بعد میچ کے دوران سٹے کے اس بھائو میں اتار چڑھائو آتا رہے گا۔ دوسری جانب پاکستان کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے نتیجے کی پیشن گوئی کرنا خاصا مشکل کام ہے۔ اگرچہ بھارتی ٹیم مضبوط ہے لیکن پاکستانی ٹیم کسی بھی اہم میچ میں پانسہ پلٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آج شام کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار اکیس کے اپنے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ جہاں دونوں ٹیموں کی جیت کے بارے میں کرکٹ ماہرین اپنے تجزیے پیش کررہے ہیں اور عوام کو اس مقابلہ کا شدت سے انتظار ہے، وہیں کرکٹ پر غیرقانونی سٹہ کرانے والے بکیوں نے بھی کمر کس لی ہے۔

========================
پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ بدل ڈالی۔ گرین شرٹس نے عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنا لیا جو عرصہ تک شائقین کو یاد رہے گی۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔

بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد قومی ٹیم نے حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 152 ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔ دونوں نے اننگز کے آغاز سے ہے بولرز پر دباؤ بنا رکھا اور میدان کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیل کر حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی