بیچ لگژری ہوٹل کراچی … پاکستان کا ایک تاریخی خوبصورت اور منفرد ہوٹل ہے

پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی پورٹ کے بالکل نزدیک اور مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت ملک کے تجارتی مراکز سے منسلک علاقے میں پاکستان کا ایک تاریخی، انتہائی خوبصورت اور منفرد ہوٹل بیچ لگژری واقع ہے جہاں سمندر کا خوبصورت نظارہ ۔حسین شامیں،ٹھنڈی ہوائیں،گنگناتی راتیں، مزے دار خوشبودار ذائقے دار کھانے،حرام دے کشادہ ایئر کنڈیشنڈ کمرے،دیدہ زیب میٹنگ ہال،خوبصورت سوئمنگ پول،شاندار ریسیپشن ایریا،فلوٹنگ ریسٹورنٹ،ناریل کے درخت،بہترین چھاؤں،سرسبز لان،باربی کیو،لگژری ہوٹل کی تمام دستیاب سہولتیں یہاں بھی سر کی گئی ہیں۔





یہ تاریخ ساز ہوٹل قیام پاکستان سے پہلے ڈیزائن کیا گیا اور اسے قیام پاکستان کے بعد سب سے بہترین خوبصورت اور لفظی سہولتوں سے مزین ہوٹل کا درجہ حاصل رہا اور آج بھی دنیا بھر کے سیاح جب کراچی پہنچتے ہیں تو یہ ہوٹل ان کے لیے ایک بہترین قیام گاہ ہوتی ہے اس ہوٹل میں 82 خوبصورت ڈیلکس اور ایگزیکٹو سویٹس رومز مہیا کیے گئے ہیں ۔قصبہ ریسٹورنٹ اس ہوٹل کی پہچان اور جان ہے جہاں بہترین کوالٹی کا سی فوڈ کھانے کو ملتا ہے جو آپ کو کراچی میں اور کہیں نہیں مل سکتا۔بیچ لگژری ہوٹل کو ایک بہترین بنیادی سہولتوں سے آراستہ اور مناسب بجٹ کا بہترین ہوٹل مانا جاتا ہے۔





دور حاضر کی جدید سہولتوں کے تقاضے یہاں پورے کیے گئے ہیں ہائی اسپیڈ وائی فائی پبلک ایریاز میں اور کمروں میں دستیاب ہے ایگزیکٹیو باتھ روم بمعہ شا ور، تمام روم میں کلر ٹی وی اور کمپلیمنٹری سیٹلائٹ کیبل جس میں چینلز کی وسیع رینج شامل ہے ۔بہترین سوئمنگ پول اور ہیلتھ کلب ۔007 Restaurant زیرو زیرو سیون ریسٹورنٹ میں ناشتہ ،ائیرپورٹ سے ہوٹل پیک اینڈرائڈ کی سہولت،ویلکم ڈرنک، منی بار، انٹرنیشنل ڈائلنگ کی سہولت کے ساتھ ٹیلیفون کی دستیابی، منرل واٹر، بہترین سیکیورٹی سسٹم، فرسٹ ایڈ اسٹاف، کشادہ محفوظ پارکنگ، فارن ایکسچینج کی سہولت،وصی لانچ ایریا،24 گھنٹے فرنٹ ڈیسک کی دستیابی ۔رینٹ پہ کار کی سہولت،مکمل بیلنس سینٹر،تیز رفتار محفوظ لفٹس،غرض یہ کہ آپ جو تصور کریں وہ سہولت یہاں دستیاب ہوگی۔





بیچ لگژری ہوٹل کراچی پاکستان کے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے آ و اری گروپ فوٹوز کی ملکیت ہے بیچ لگژری ہوٹل کی بنیاد ڈنشا آواری نے رکھی تھی ان کے بیٹے بیرام ڈی آواری نے کامیابی کے ساتھ ہوٹلنگ بزنس کو آگے بڑھایا اب بہرام ڈی آواری اپنے دو بیٹوں ڈنشا اور زر گز س Xerxes کے ساتھ مل کر اپنے ہوٹلنگ بزنس کی دیکھ بھال کرتے ہیں آواری ہوٹل کا بزنس کراچی لاہور دبئی اور ٹورانٹو کینیڈا تک پھیلا ہوا ہے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آواری ہوٹل نے اپنے فرینچائز بنا لیے ہیں ۔گزشتہ 7 دہائیوں سے یہ پارسی خاندان پاکستان اور بیرون ملک ہوٹلنگ کے بزنس میں بے شمار کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔






بیرام آواری نے اپنی اہلیہ Goshpi کے ساتھ مل کر ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل بھی حاصل کیا اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا ۔آواری خاندان اعلیٰ اخلاقی اقدار اور بہترین بزنس ریکارڈ کا حامل ہے پاکستان اور دنیا بھر میں اس خاندان اور گروپ کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے ہوٹلنگ کے بزنس میں آواری گروپ کا نام کامیابی کی ضمانت ہے ۔پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اس گروپ نے ہمیشہ اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کیا ہے اس گروپ کی خدمات گراں قدر اور قابل ستائش ہیں ۔