پولٹری انڈسٹری میں K&N کے اینڈ ا ین کی شاندار خدمات کا 55 سالہ سفر

دنیا بھر میں پاکستان کی پولٹری انڈسٹری کی پہچان بن جانے والی کمپنی کے اینڈ این K&N کی بنیاد انیس سو چونسٹھ میں رکھی گئی جب پاکستان اقوام عالم میں ایک نیا آزاد ہونے والا ملک ہونے کی حیثیت سے فوڈ انڈسٹری میں خود انحصاری کی جانب بڑھنے کی کوششوں میں مصروف اور سرگرم عمل تھا ۔خلیل ستار اس کمپنی کے بانی ہیں وہ نہایت ذہین قابل محنتی اور خداداد صلاحیتوں کے مالک انسان ہیں خوش اخلاق خوش گفتار خوش لباس اور اعلی ذوق کے حامل۔



سادہ مگر دوٹوک گفتگو کے عادی۔
کامیاب بزنس مین ہونے کے باوجود اعلی اخلاقی اقدار اور روایات کے امین ہیں جو ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کی عکاسی کرتی ہے۔
قیام پاکستان کے بعد سب سے بڑا چیلنج اچھی متوازن محفوظ خوراک کی فراہمی تھی ہر چار میں سے ایک بچہ ناقص غذا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا جاتا تھا 80% بیمار بچوں کی بیماریوں کی بنیادی وجوہات پروٹین و ٹا من اور منر ل کی شدید کمی تھی۔
ان حالات میں پولٹری پروڈکشن ہی واحد راستہ تھا جو غذائی کمی اور پروٹین کے غریب کو کم کر سکتا تھا ۔لہذا پولٹری فارمنگ ہو پروفیشنل انداز سے آگے بڑھانے کا بیڑہ خلیل ستار نے اپنی کمپنی کے ذریعے اپنے کندھوں پر اٹھایا ۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ کمپنی پولٹری انڈسٹری میں کامیابیاں حاصل کرتی گئی اور اس کے بزنس میں دن دگنی رات چوگنی ترقی دیکھنے میں آئی۔



جنوری انیس سو چونسٹھ میں اس وقت کے نوجوان خلیل ستار جو کالج کے طالب علم تھے ان کا ویژن تھا کہ ایک پولٹری فارم بنایا جائے ان کے شوق کی بدولت 1000 چوزوں کے لیے برائلر فارم بنایا گیا ۔اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ پولٹری فارم آگے جا کر کے اینڈ این جیسی بین الاقوامی شہرت یافتہ کامیاب کمپنی کا روپ دھار لے گا۔
پولٹری انڈسٹری میں اپنے کامیاب 55 سالہ سفر کے بعد یہ کمپنی آج پاکستان اور بیرون ملک اپنے صارفین کو بہترین پولٹری پروڈکٹس فراہم کر رہی ہے کمپنی کے پاس ویلیوایڈڈ سیف اور ہیلدی چکن پروڈکٹس کی وسیع رینج ہے ۔کمپنی کی اپنی ورائٹی چکن ڈیزائنر کٹس اور پریمیم بو ن لیس میٹ ۔اور ریڈی ٹو کک کی زبردست چوائس ہے اس کے علاوہ مکمل ککڈ چکن پروڈکٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے کنزیومر اور انڈسٹریل پروڈکس کی وسیع رینج دستیاب ہے۔



یہ سچ ہے کہ اس کمپنی کی دیکھا دیکھی پاکستان اور بیرون ملک بےشمار ایسی کمپنیاں پولٹری انڈسٹری بزنس میں آگئی ہیں جنہوں نے اس انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور اس وجہ سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ اس انڈسٹری میں بزنس کی بنیاد رکھنے والی کمپنی کے اینڈ این ہے جس کے روح رواں خلیل ستار ہیں وہ پاکستان میں پولٹری انڈسٹری کے حوالے سے ایک آئیکون اور لیجنڈ مانے جاتے ہیں ۔وہ سچے پاکستانی ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انہوں نے اپنی کمپنی کے ذریعے اور اپنی قابلیت ذہانت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں لہذا ان کا شمار پاکستان کے قابل فخر ہیروز میں ہوتا ہے۔


خلیل ستار… انیس سو چونسٹھ کی ایک یادگار تصویر