کراچی ایئرپورٹ پر سیرین ایئر کے طیارے میں ہنگامہ کرنے والے ایک خاندان کے 7 افراد کو جہاز سے اتار لیا گیا

 سیرین ایئر  Serene Air کے طیارے میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے بعد رن وے سے طیارے کو واپس موڑ لیا گیا ۔اے ایس ایف ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار طیارے میں داخل ہوئے اور طیارے میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک ہی خاندان کے سات مردوں کو جہاز سے اتار دیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق جہاز نے نو بج کر تیس منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے پرواز کرنا تھا۔



لیکن ایک خاندان کے افراد کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پرواز ٹیک آف نہ کر سکی اور اسے رن وے سے واپس بلا لیا گیا ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی میں خاندان ملوث ہے جس کے 35 افراد جہاز پر سوار تھے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار طیارے میں داخل ہوئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات مردوں کو جہاز سے اتار دیا گیا۔