پتوکی سٹی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کلو چرس برآمد


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) پتوکی سٹی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کلو چرس برآمد کر لی ہے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلنے والی مہم کے دوران پولیس تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او ولی حسن نے دو منشیات سپلائی کرنے آنیوالے ملزمان رضوان عرف روکی اور اختر عرف چاندی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کلو چرس برآمد کر لی ہے۔