شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ … نئی تصاویر میں پرسکون انداز

پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک اور ان کی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کو شروع سے ہی سوشل میڈیا پر شہرت حاصل ہو گئی ہے۔ثانیہ مرزا نے اذہان کے ہمراہ اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں 7 مہینے کا اظہار ان تصاویر میں اپنی ماں کی گود میں انتہائی پرسکون اور مسکراتا ہوا نظر آ رہا ہے دنیا بھر میں اذہان کے پرستار ابھی سے پیدا ہوگئے ہیں سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی ہوتی رہتی ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا بیٹا اذہان بڑا ہو کر کیا بنے گا کرکٹر ٹینس سٹار ؟ وہ اسپورٹس مین بنے گا بھی یا نہیں؟



یہ فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد بھی ان کی طرح عالمی شہرت حاصل کر پائے گی یا ان سے بھی آگے نکل جائے گی۔
ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ آنے والی تازہ تصاویر میں اذہان کرتا شلوار پہنے مسکراتا ہوا نظر آ رہا ہے جبکہ خود ثانیامرزا پیلے دوپٹے اور سفید شلوار سوٹ میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔