مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (جہانزیب راشد) بلوچستان میں مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی  نے آپریشن  کرتے ہوئے9مبینہ دہشتگردوں کو  ہلاک کر دیا۔
بلوچستان  کے شہر مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشتگرد اور شر پسند عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
  سی ٹی ڈی ترجمان نے جیوے پاکستان کو بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔