ریڈ زون کے ایکسپریس چوک داخلی اور خارجی راستے پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈایئورشن ہے

اسلام آباد ٹریفک پولیس الرٹ! اسلام آباد (جہانزیب راشد)ریڈ زون کے ایکسپریس چوک داخلی اور خارجی راستے پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈایئورشن ہے۔شہری متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ ، ایوب چوک، نادرا چوک اور ڈھوکری چوک استعمال کریں۔نائینتھ ایونیو سگنل آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے دونوں اطراف بجانب فیض آباد اور سٹیڈیم روڈ ڈائیورشن ہے۔شہری اسلام آباد میں داخلے کے لیے نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی داخلے کے لیے پشاور روڈ استعمال کریں ۔میٹرو بس آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ کی طرف چل رہی ہے۔ جبکہ راولپنڈی میں معطل ہے۔مری روڈ ، فیض الاسلام سٹاپ ، فیض آباد سے آنے اور جانے کے لیے ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈائیورشن ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے شہری  اسلام آباد ہائی وے پر استعمال کریں۔مری روڈ پر فیض آباد سے پہلے اورراول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے ڈاییورشن ہے. شہری متبادل کے طور پرپارک روڈ ، ترامڑی چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کریں۔جبکہ راولپنڈی جانے والے شہری سری نگر ہائی وے ، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ  استعمال کریں۔