کے الیکٹرک نے پاک بھارت کرکٹ میچ کو بھی نہیں بخشا، شہریوں کی بڑی تعداد بجلی نہ ہونے کی وجہ سے میچ کا اہم حصہ نہ دیکھ سکی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ناظرین کے لئے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی نذر ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 کا اہم میچ نہ دیکھ سکے نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز سے عوام نے شکایت کی کہ بھارت کی اننگ کے دوران بجلی چلی گئی پاکستانی بولرز کی کارگردگی نہیں دیکھ سکے۔



بعض علاقوں میں پاکستانی بیٹنگ کے دوران بھی بجلی غائب رہی۔کرکٹ کے شائقین نے کے الیکٹرک کے اس رویے پر سخت غصے کا اظہار کیا، شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بجلی کا غائب ہونا کے الیکٹرک کی لاپرواہی بے حسی اور غفلت کے ساتھ ساتھ کرکٹ دشمنی ہے۔