) راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے راولپنڈی اوپن باکسنگ چیمپئن شپ عاطف باکسنگ کلب میں ہوئی

راولپنڈی (جہانزیب راشد) راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے راولپنڈی اوپن باکسنگ چیمپئن شپ عاطف باکسنگ کلب میں ہوئی جس میں راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک کے کھلاڑیوں (لڑکے، لڑکیوں) کے مابین 21 فائٹس کے مقابلے ہوئے۔مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔اس باکسنگ چیمپئن شپ کے چیف گیسٹ چیئرمین کشا انٹرنیشنل زیب خان، سی ای او فیڈر قنطار کالج طاہر ملک اور قاضی مبارک تھے۔جج صاحبان میں نیشنل باکسنگ کوچ سردار خان، باکسنگ کوچ اٹک شوکت خان، باکسنگ کوچ جہلم محمد نصیر، باکسنگ کوچ چکوال کوثر عباس اور ریفری کے فرائض پاکستان آرمی باکسنگ کوچ فرحت عباس، باکسنگ کوچ راولپنڈی راجہ عاطف نے سرانجام دیے۔مقابلے کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔چیف گیسٹ زیب خان نے اتنے اچھے مقابلہ جات کے انعقاد پر راولپنڈی باکسنگ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ باکسنگ کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔