گلشنِ اقبال کراچی میں شقی القلب بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل، ماں زخمی

گلشنِ اقبال کراچی میں شقی القلب بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل، ماں زخمی
70 سالہ سلیم کا بیٹا داؤد نشے کا عادی ہے،واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں شقی القلب بیٹے نے معمولی جھگڑے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا کر قتل کر ڈالا، بیٹے کے تشدد سے ماں زخمی ہو گئی، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔گلشنِ اقبال کے بلاک 17 کے رہائشی فلیٹس میں بیٹے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 70 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جس کا بیٹا ملزم داؤد نشے کا عادی تھا اور بحالی سینٹر میں زیرِ علاج تھا۔ملزم چند روز قبل ہی بحالی سینٹر سے گھر آیا تھا، جہاں معمولی گھریلو جھگڑے کے بعد ملزم نے باپ کے سر پر لوہے کی وزنی راڈ سے حملہ کیا جس کے بعد اس کے والد سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ملزم نے اپنی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باپ سے نشے کے لیے پیسے مانگتا تھا، باپ نے پیسے دینے سے منع کر دیا جس پر ملزم نے باپ کو سر پر لوہے کی موسلی مار کر قتل اور ماں کو زخمی کر دیا۔پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ملزم کی زخمی والدہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔