ویرات کوہلی کے گیارہ ہزار رنزمکمل سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، روہت شرما کی شاندار سنچری

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ 2019 کے اہم میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔



ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا گیارہ ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ کم اننگز کھیل کر اپنے نام کر لیا۔ویرات کوہلی کی ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں یہ اکیاونویں51 ففٹی تھی وہ ون ڈے میچوں میں 41 سینچری ایم بھی کر چکے ہیں۔پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی اوپنر روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے اور بھارت کی اننگ 336 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔