نواب سر صادق محمد خان خامس پنجم ۔ حیات و خدمات کی تقریب رونمائی .

نواب سر صادق محمد خان خامس پنجم ۔ حیات و خدمات کی تقریب رونمائی . – انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے تقریب کی صدارت کی
بہاولپور : سر صادق چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب نواب سر صادق محمد خان خامس پنجم ۔ حیات و خدمات کی تقریب رونمائی عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر شاہد حسن رضوی ہیں۔ اس پروقار تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں محمد نعمان فاروقی (لیکچرر شعبہ اردو صادق پبلک سکول)، نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب، ڈاکٹر مظہر حسین (شعبہ تاریخ) اور سماجی کارکن محترمہ رضیہ فاروق نے اپنے مقالات میں ریاست بہاول پور کے فرمانروا کی زندگی کے مختلف گوشوں اور انکی ملت اسلامیہ اور پاکستان کے لیے خدمات کو مفصل بیان کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر رفیق الاسلام (صدر شعبہ اقبالیات) نے انجام دیے۔ انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے تقریب کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد رضوی (سابق صدر شعبہ تاریخ) تھے۔ اور مہمان اعزاز سر صادق کے سب سے بڑے نواسے ڈاکٹر رحیم یار عباسی (سابق صدر شعبہ میڈیا سٹڈیز) تھے۔