)سینئر صحافی سیاسی و سماجی شخصیت غلام ربانی حمزہ انتقال کر گئے۔نماز جنازہ خواجہ دائم الحضوری جنازگاہ میں ادا کرکے سپر د خاک کرد یا گیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)سینئر صحافی سیاسی و سماجی شخصیت غلام ربانی حمزہ انتقال کر گئے۔نماز جنازہ خواجہ دائم الحضوری جنازگاہ میں ادا کرکے سپر د خاک کرد یا گیا، سیاسی، سماجی، فلاحی، صحافتی، تعلیمی اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔تفصیل کے مطابق سینئر صحافی سیاسی و سماجی ہر دلعزیز شخصیت غلام ربانی حمزہ قلیل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ خواجہ دائم الحضوری جنازگاہ میں ادا کرکے سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شہر کی سیاسی، فلاحی، تعلیمی، صحافتی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جنازہ میں شریک افراد نے غلام ربانی حمزہ مرحوم کے بیٹے توحید ربانی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غلام ربانی حمزہ مرحوم انتہائی شریف النفنس اور ملنسار شخصیت تھے، وہ ہمیشہ محبتیں بانٹنے والے انسان تھے، ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو اہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ اللہ کریم غلام ربانی حمزہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ غلام ربانی حمزہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل خوانی نزد رہائش گاہ مسجدفیضان عطار میں آج بعد نماز ظہر ہوگا۔ تمام دوست احباب اور اہل اسلام سے شرکت کی اپیل ہے۔