ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (PAPP) محمدجمیل احمد اور جنرل سیکریٹری سید عباس مہدی کی قیادت میں وفد نے سیکریٹری اطلاعات سندھ (SID) عبدالرشید سولنگی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (PAPP) محمدجمیل احمد اور جنرل سیکریٹری سید عباس مہدی کی قیادت میں وفد نے سیکریٹری اطلاعات سندھ (SID) عبدالرشید سولنگی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں (پی اے پی پی) کی سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی اس موقع پر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ (ایس آئی ڈی) محمد سلیم خان ، پی اے پی پی وی پی سعید لاشاری ، خزانچی اعجاز کورائی اور سابق خزانچی عمران علی بھی موجود تھے سیکریٹری اطلاعات سندھ (SID) عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ پیپ جس پروفیشنل انداز میں اپنے ممبران کی خدمت کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے خاص طور پر سینیئر فوٹو جرنلسٹ کے لیے ایوارڈ کا اجرا کرنا ایک احسن اقدام ہے پیپ کے صدر و جنرل سیکریٹری نے سیکریٹری انفارمیشن کے توسط سے سندھ حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ ہم قواعد و ضوابط کے تحت ایسوسی ایشن کے جملہ امور انجام دیتے رہیں گے۔