پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر،شہریوں نے اپنی اپنی پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔.اپوزیشن کا مہنگائی کے خلاف ریلی ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئی

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر،شہریوں نے اپنی اپنی پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔.اپوزیشن کا مہنگائی کے خلاف ریلی ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئی۔گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کی کال پر مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی زیر صدارت ایم این اے مسلم لیگ ن میاں سعد وسیم اختر شیخ نے کی جبکہ احتجاج میں سابق ایم این اے ولاھور ڈویثزن کے صدر میاں وسیم اختر شیخ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماوں ناصر محمود خاں،جمیل احمد خاں ودیگر رہنماوں نے شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈیرہ شہباز خان روڈ پر حکمرانوں کی طرف سے مہنگائی کے بم گرانے کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئی۔پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر۔شہریوں نے اپنی اپنی پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔اپوزیشن کا مہنگائی کے خلاف ریلی ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے میاں سعد وسیم اختر شیخ نے کہا کہ یک طرف پوری قوم بیروزگار ہوچکی دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے لیے قوت خرید ختم کردی، حکومت اپنے گھر واپس جانے کے رستے خود بنا رہی ہے، عوام سے کس جرم کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔