پشاور۔سالار خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اپنے فورس کے شہدا کو نہیں بھولے

روز اول سے فورس کی فلاح و بہبود کو ترجیحی بنیادوں انجام دینے والے سالار کا عزم اور فوری اقدامات جاری

ائی جی خیبر پختونخوا ڈیوٹی پر موجود جوان اور شہدا دونوں کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے میں دیر نہیں کر رہے ہیں

معظم جاہ انصاری بطور سپاہ سالار خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین انتخاب قرار

پشاور(جہانزیب راشد)جب سے ائی جی پولیس معظم جاہ نے خیبر پختونخوا پولیس کی کمان سنبھالی ہے تب سے وہ اپنی فورس کی فلاح و بہبود کے حوالے کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔جب جب اور جہاں جہاں فورس کو انکی ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوے اپنی فورس کے دل جیت لیے ہیں۔وہ حالات سے منہ موڑنے والے اور نظر انداز کرنے والوں میں سے نہیں ہیں بلکہ ڈیوٹی پر موجود جوان ہو یا فورس سے ریٹائرڈ۔شہداۓ پولیس ہو یا کسی بھی طرح فورس سے جڑے جوان ہو انکے لیے ائی جی خیبر پختونخوا کی ہمدردی اور عملی اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔اس سلسلے میں اج پھر انہوں نے انتہائی زمہ دار اور بہترین سالار کا کردار نبھاتے ہوے شہداکے لواحیقن کو شہید پیکج جلد ازجلد فراہم کرنے کےلے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کر دیے
محمکمہ فنانس کو چار شہداء کو شہید پیکج دینے کےلے سمری ارسال آئندہ ہفتے فنڈز ریلیز ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر چیک دیا جاۓ گا
ائی جی پولیس نے نیاز محند شہید کی لواحقین کی درخواست پر فوری کاورائی کرکے ایک گھنٹہ کے اندر تمام تفصیلات طلب کرکے احکامات جاری کر دیں۔ان تمام اقدامات کع دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ معظم جاہ انصاری کا بطور سپاہ سالار چناو ایک بہترین انتخاب قرار دیا جا سکتا ہے۔اور یقینی طور پر وہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح سے عوام اور پولیس فورس دونوں کیلئے ہر دلعزیز شخصیت ثابت ہونگے