عالمی ادارہ صحت اور یونیسف اور ملنڈاینڈ بل گیٹس فاﺅ نڈیشن کے عالمی نمائندوں کی کراچی آمد کمشنر کراچی سے ملاقات-کراچی میں ایک سال سے کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا پولیو وائرس بھی نہیں ملا

عالمی ادارہ صحت اور یونیسف اور ملنڈاینڈ بل گیٹس فاﺅ نڈیشن کے عالمی نمائندوں کی کراچی آمد کمشنر کراچی سے ملاقات
کراچی میں ایک سال سے کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا پولیو وائرس بھی نہیں ملا کمشنر کراچی
ملک کو پولیو سے پاک کرنے تک انتظامیہ انسداد پولیو کے لئے اسی طر ح کام کر تی رہے گی کمشنر
کراچی انتظامیہ کا کردار قابل تعریف ہے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے انتظامیہ جدوجہد جاری رکھے وفد

کراچی ( ) عالمی ادارہ صحت ایسٹرن میڈیٹرین ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامدجعفری اور ملنڈا اینڈ بل گیٹس فاﺅ نڈیشن پولیو پروگرام اسٹریٹجی اینڈ امپلیمینٹشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقیم واشنگٹن (Seattle, Washington
مائیکل گالوے
( Machael Galway (
نے جمعرات کو کمشنر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر یونیسف پاکستان کی ڈپٹی ٹیم لیڈ رڈاکٹر ملیحہ عبد القادرDr Millhia Abdul Kader، عالمی ادارہ صحت کے اسلام آباد میں نمائندے ڈاکٹر زین العابدین ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینٹر فیاض عباسی اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅ نڈیشن کے کراچی میں نمائندے ڈاکڑ احمدعلی شیخ بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے وفد کو بتا یا کہ انسداد پولیو کی کوششوں کے حوالہ سے یہ خوش آئند بات ہے کہ کراچی میں اینوارئمنٹل سروے میں چھ ماہ سے پولیو وائرس نہیں ملا اور کراچی انتظامیہ اور ایمر جنسی آپریشن سینٹر کی مشترکہ کوششوں اور عالمی پارٹنرز کی رہنمائی کے نتیجے میں گذشتہ ایک سال سے کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا عزم ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کی کوششیں جلد بار آور ہوں جس کے لئے حکومت جدوجہد جاری رکھے گی انھوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنر زانسداد پولیو کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار بھرپور طور پر اسی طرح ادا کر تے رہیں گے۔ وفد نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کراچی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انتظامیہ اور ایمر جنسی آپریشن سینٹر کی مربوط کوششوں نے ان چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے انھوں نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے کی کوششیں ہر طرح سے عالمی معیار کی تھیں انھوں نے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں کراچی انتظامیہ اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کوششوں کو جاری رکھی جائے گی