اداکارہ میرا فلم باجی کی کاسٹ کو لے کر کراچی پریس کلب پہنچ گئی، آمنہ الیاس کا خوبصورت انداز اور چٹ پٹی باتیں

دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی نئی فلموں کی پروموشن کے لیے فلم کی پوری کاسٹ مختلف ٹی وی شوز،شاپنگ مال،یونیورسٹیز اور پریس کلبوں کے دورے کرنے لگی ہے بنیادی مقصد کسی بھی نئی فلم کی پروموشن اور اس کی کہانی کو اجاگر کرنا اور شائقین کی توجہ حاصل کر کے انہیں سینما گھروں تک کھینچ کر لانا ہوتا ہے بھارت میں مختلف فلموں کی کاسٹ کے ہیرو اور ہیروئنوں تو اس مقصد کے لیے بھرپور طریقے سے پروموشن سرگرمیوں میں مصروف رکھا جاتا ہے۔
پاکستان میں اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم باجی کی پرموشن کے لئے یہی مقبول طریقہ اختیار کیا ہے وہ فلم میں اپنی ساتھی اداکارہ آمنہ الیاس اور دیگر کاسٹ کے ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز اور کامیڈی شوز میں شرکت کر رہی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے ملک کے مختلف پریس کلبوں کی کلچرل کمیٹی کی دعوت پر وہاں کے دورے شروع کر دیے ہیں اسی سلسلے میں کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کی دعوت پر انہوں نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں اداکارہ میرا اور اداکارہ آمنہ الیاس نے فلم کی کہانی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر چٹ پٹی باتیں کی اور خوبصورت انداز میں تصاویر بنوائیں ۔