سید سائیکاٹرک ہسپتال پشاور میں ذہنی صحت کے عالمہ دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا

پشاور(جہانزیب راشد)سید سائیکاٹرک ہسپتال پشاور میں ذہنی صحت کے عالمہ دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا.تقریب میں صوبے کے مختلف حصوں سے ماہرین نے شرکت.پروگرام کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے بعد ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کافی اضافہ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ڈپریشن,گھریلوں جگڑوں اوربے روزگاری سمیت اقتصادی مسائل میں اضافہ بھی ذہنی امراض میں اضافے کی اہم وجہ ہے.انہوں نے کہا کہ کچھ ذہنی بیماریاں موروسی بھی ہوتی ہیں.ماہرین نے کہا کہ کورونا وائرس کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور معاشی مسائل کی وجہ سے پاکستان میں کافی زیادہ لوگ ڈپریشن کا شکار ہوئے ہیں,ماہرین نے یہ بھی کہا کہ نوجونوں میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشیوں میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے پہلے سے آگاہی مہم کرنی چاہیئے.انہوں نے کہا کہ حیات آباد

میں فاونٹین ہاؤس اسپتال موجود ہے جہاں زیادہ عمر کے افراد کے ساتھ بچوں کے علاج کے لیے بھی 30بیڈز کی سہولت ہونا چاہیئے.