بجلی کے بلوں میں عوام کو نیا جھٹکا لگانے کی تیاری-غریب لوگ بد دعا دے رہے ہیں

بجلی کے بلوں میں عوام کو نیا جھٹکا لگانے کی تیاری-غریب لوگ بد دعا دے رہے ہیں
لوگوں کو ہارٹ اٹیک ہو رہا ہے۔

لیکن بہت سے بے شرم لوگ دن بدن بجلی کے نرخ بڑھا رہے ہیں اور عام آدمی اور بجلی استعمال کرنے والے خوفزدہ ہیں کہ وہ بل ادا نہیں کر سکتے
لیکن ان کے لیے کوئی چارہ نہیں ہے۔
==================================

بجلی کے بلوں میں عوام کو نیا جھٹکا لگانے کی تیاری کرلی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

نیپرا کے مطابق درخواست میں ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے، جس پر سماعت 27 اکتوبر کو ہوگی، اضافے کی درخواست کے۔الیکٹرک کے سوا ملک بھر کیلئے ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطاق ستمبر میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 13 ارب 62 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

ستمبر میں فی یونٹ بجلی پر اوسط لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی جبکہ فی یونٹ لاگت کا تخمینہ 5 روپے 3 پیسے کے قریب تھا۔

مہنگی بجلی کی وجوہات میں فرنس آئل سے بجلی پیداوار سمیت ایل این جی سے فی یونٹ بجلی پیداوار کا 15روپے تک پہنچنا بھی ہے۔

ستمبر میں تقریباً 19 فیصد بجلی ایل این جی سے اور 7.11 فیصد فرنس آئل سے بنائی گئی، فرنس آئل سے بجلی کا فی یونٹ 19روپے سے زیادہ میں پڑا۔

https://jang.com.pk/news/1000333