“فرنٹ پیج ود جی ایم جمالی”

ان دنوں KTN پر “فرنٹ پیج ود جی ایم جمالی” کے عنوان سے حالاتِ حاضرہ کا ایک ٹاک شو ہر پیر اور منگل کی شام سوا سات بجے نشر ہوتا ہے، سندھی زبان کا یہ ٹاک شو عام ناظرین دیکھیں یا نا دیکھیں، مگر کم از کم پاکستان کے تمام نیوز چینل مالکان، مشہور ٹی وی اینکرز، ان کے ریسرچرز اور پروڈیوسرز ضرور دیکھیں، اور سیکھیں، کہ پون گھنٹے تک، بغیر کوئی اینٹی پاکستان ایجنڈا بیچے، بنا کوئی سنسنی پھیلاے ، دھیمے لہجے میں ، نان اسٹاپ انفارمیشن کیسے ناظرین تک پہنچائی جا سکتی ہیں، جی ایم جمالی تو ایک کہنہ مشق، جہاں دیدہ اور جیّد صحافی ہیں، پی ایف یو جے کے صدر بھی ہیں، مگر لیلیٰ نثار نام کی یہ نسبتا” کم تجربے کار لڑکی بھی، سوال کرنے کے فن میں طاق ہے، وہ جانتی ہے کہ اسی نوعیت کا کام کرنے والی اپنی دیگر ہمعصر ساتھی اینکرز کی طرح اس کا منصب ہیروئن بننا یا خود کو اپنے سامنے بیٹھے ایکسپرٹ کی نانی اماں ثابت کرنا نہیں بلکہ، صرف سوال اٹھا کر گیند اپنے سینئر کے کورٹ میں پھینک دینا ہے، سیدھا سادہ سیٹ، صاف سُتھری سچی ٹو دی پوائینٹ اور کھری باتیں، ویل ڈن جی ایم جمالی، ویل ڈن ٹیم KTN🌹❤️🙏