آپ نے چالان میں کے الیکٹرک کے جنرل منیجر کا نام کیوں نہیں لکھا ?عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمی

آپ نے چالان میں کے الیکٹرک کے جنرل منیجر کا نام کیوں نہیں لکھا ?عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمی

=============
کراچی کی سیشن عدالت نے سانحہ مہران ٹان فیکٹری کیس کے 6ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، محفوظ فیصلہ 22اکتوبر کو سنایا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی کی سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹائون فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے کہا آگ غفلت کی وجہ سے لگی اور غفلت کا آغاز گھر کو فیکٹری کیلئے کرائے پر دینے سے شروع ہوا، عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چالان میں ملزمان کے نام کی بجائے عہدے کیوں لکھے، آپ نے الیکٹرک کے جنرل منیجر کا نام کیوں نہیں لکھا، آپ نے ہیڈ آف نیوکنکشن کے الیکٹرک کا بھی نام نہیں لکھا، فیکٹری مالک کے وکیل نے 9متاثرین کے اراضی نامے جمع کرادیئے اور کہا 9لوگوں نے ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا
https://jang.com.pk/news/1000171?_ga=2.13819454.888914328.1634520310-1530538499.1634520307
==================================

جوہی کے باشندے پرائمری ٹیچر نے سود خوروں سے تنگ آکر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق جوہی کے گائوں احمد خان ببر کے باشندے ریٹائرڈ پرائمری ٹیچر منظور ولد عبدالکریم ببر نے دادو میں خود کو موھن جو دڑو ایکسپریس ٹرین جو روھڑی سے کوٹڑی جا رہی تھی کے نیچے آکرخودکشی کر لی۔

===================================

جناح اسپتال میں مرحوم خاتون نے سونے کی بالیاں چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کرائی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے اسپتال میں 5 اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کرتے ہوئے کانوں میں سونے کی 2 بالیاں تھیں۔ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور دوران علاج انتقال ہوگیا، انتقال کے بعد وارڈ سے باہر گئی تو کسی نے بالیاں چرالیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔
============================