عامر لیاقت کی بیٹی اور دوسری اہلیہ کے درمیان لفظی جنگ میں تیزی

مشہور ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا اور دوسری اہلیہ سیدہ طوبہ عامر کے درمیان لفظی جنگ میں تیزی آگئی ہے ۔عامر لیاقت حسین اپنی دوسری بیگم سید اتوبہ عمر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں ۔عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر سامنے آنے پر ان کی پہلی بیوی سے بیٹی دعا نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جہاں چاہے جائیں لیکن آپ کے گناہ کبھی معاف نہیں ہو سکتے اتنی منافقت دیکھ کر سخت مایوسی ہوتی ہے بے شک آپ مدینہ جائیں یا مکہ جائیں اللہ تعالی کبھی بھی ان لوگوں کو معاف نہیں کرتا جو کسی کا خاندان توڑیں اور اپنے خاندان کے ساتھ بھی پورا کریں۔



دعا عامر کے جواب میں عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبی عا مر نے کہا کہ ہم تب تک مکہ یا مدینہ نہیں جا سکتے جب تک کہ میں اللہ تعالی کا بلاوا نہ آجائے ۔اللہ ہر چیز کو بہتر جاننے والا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی آپ کو کتنا برا بھلا کہتا یا آپ سے کتنی نفرت کرتا ہے کیونکہ اللہ سچ جانتا ہے۔ عامر لیاقت حسین کی دونوں بیویوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پہلے بھی کافی بحث چھڑ چکی ہے رمضان کی نشریات کے دوران جب امیر لیاقت حسین خود پی ٹی وی پر پروگرام کر رہے تھے تو ان کی پہلی اہلیہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر رمضان نشریات شروع کی تھی اس موقع پر بھی دونوں کے درمیان نوک جھوک ہوتی رہی تھی۔ عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عا مر اکثر اوقات اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے عامر لیاقت کی دوسری بیوی کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔