پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی غلطی … اپنے ہی صوبائی وزیر کو فیس بک پر بلی بنا دیا

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی غلطی کی وجہ سے صوبائی وزیر کی براہ راست دکھائی جانے والی پریس کانفرنس میں فیس بک پر چیٹ فلٹر غلطی سے آ ن ہوگیا اور صوبائی وزیر کو بلی بنا کر پیش کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اہم معاملات پر گفتگو کی اور صحافیوں کے مسائل بھی حل کرنے کے اعلانات کیے ۔



لیکن ان کی پریس کانفرنس ان کی جانب سے کیے گئے اعلانات کے بجائے ان کے چہرے کے تاثرات کی وجہ سے مشہور ہو گئی اور سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہوا اور ان کی نقل اتاری گئی اور طرح طرح کے تبصرے کیے گئے۔
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن سے غلطی ہوئی یا شرارت اس کا فیصلہ تو پی ٹی آئی کے لوگ کریں گے لیکن ہوا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران غلطی سے فیس بک کے چہرے پر کیٹ بلی بنانے والا فیچر آ ن کر دیا ۔جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر کے چہرے سمیت دیگر افراد کے چہروں پر بلی بنا دی گئی ۔جیسے ہی سوشل میڈیا ٹیم کو اپنی غلطی کا احساس ہوا انھوں نے اس کو درست کیا لیکن اس تھوڑی دیر میں بھی غلطی اتنی بیان تھی کہ لوگوں نے محسوس کر لی اور اس کی نقل بھی شروع ہو گئی ۔



سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناک اور سر کے بالوں کے اوپر کیٹ بلی کی طرح ایک ڈیزائن بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فیس بک نہ صرف چہرے پر بجلی بنانے کے فلٹر کی سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ اس طرح کے دیگر فیچرز کی سہولتیں بھی فراہم کرتا ہے اور نوجوان نسل بالخصوص یورپی ممالک میں اس طرح کے فیچرز بہت مشہور ہیں۔