دنیا کی سب سے خوبصورت جڑواں بہنیں کون؟

ایوا میریAva Marie اور لیہ روز  Leah Roseدو انگریز جڑواں بہنیں ہیں جنہیں دنیا کی سب سے خوبصورت جڑواں بہنیں ہونے کا اعزاز ملا ہے یہ جڑواں بہنیں 7 جولائی 2010 کو پیدا ہوئیں ان کی والدہ جیکی اور والد کیون کلیمنٹس ہیں ۔ان کی والدہ اس وقت بہت پریشان ہوگئی تھی جب ان کی پیدائش 4 ہفتے پہلے عمل میں آئی ۔ان کی شکلیں ایک جیسی تھی یہ جیسے جیسے بڑی ہوتی گئی ان کی عادات بھی ایک جیسی سامنے آتی گئی دونوں کی آنکھیں انتہائی خوبصورت ناک کان ہونٹ اور بال ایک جیسے ہیں۔ان دونوں میں سے ایک آپ کے سامنے آئے تو آپ بآسانی دھوکا کھا سکتے ہیں کہ کون آپ کے سامنے آئی ہے میری یا روز، اور جب دونوں بچیاں آپ کے سامنے آتی ہیں تو پھر آپ حیرت زدہ رہ جاتے ہیں یہ ہو بہو ایک جیسی ہیں یہ قدرت کا کرشمہ ہے۔



ان کو الگ الگ دیکھنے اور سمجھنے کے لیے ان کے والدین انہیں الگ الگ رنگ کے کپڑے پہناتے ہیں اور الگ الگ رنگ کے ہیئر بینڈ استعمال کیے جاتے ہیں۔ورنہ ان کی پہچان مشکل ہو جاتی ہے ان خوبصورت جڑواں بہنوں کو دیکھنے والا ہر شخص یہ کہتا ہے کہ انہیں ماڈلنگ کرنی چاہیے ۔لیکن ان کے والدین ایسا نہیں چاہتے وہ کہتے ہیں کہ بچوں کی معصومیت برقرار رہنی چاہیے اس کے باوجود ان کی والدہ نے ایک مرتبہ ماڈلنگ کروائی۔لاس اینجلس کی ایک کمپنی نے ان سے ماڈلنگ کا معاہدہ کیا۔