ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ کی جانب سے عید میلادالنبی صَـلیَّ اللهُ ﷺ عَلَيهِ وَسَـــــلَّـمْﷺ کے موقع پر تھانہ جات کو چراغان سے سجایا گیا۔

مُصطـفـٰـی ﷺ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام
مُحَمَّدَﷺصَـلیَّ اللهُ ﷺ عَلَيهِ وَسَـــــلَّـمْﷺ.

ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ کی جانب سے عید میلادالنبی صَـلیَّ اللهُ ﷺ عَلَيهِ وَسَـــــلَّـمْﷺ کے موقع پر تھانہ جات کو چراغان سے سجایا گیا۔

پشاور(جہانزیب راشد)
صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں جشن عید میلاد النبی کو عقیدت و احترام سے منانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس حوالے سے ملک بھر کی طرح 12 ربیع الاول کی خوشیاں منانے کے لئے پولیس کی جانب سے تمام تر انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔ ضلع چارسدہ کے پولیس اسٹیشنز، چوکیات، پولیس دفاتر اور دیگر پولیس مقامات کو چراغان سے سجایا گیا۔

اس کے علاؤہ کل بروز منگل 12 ربیع الاول کو ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کے زیر اہتمام پولیس لائن میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔