کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اور صحافی سمیع ابراہیم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فواد چوہدری کی جانب سے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے اور دھمکیاں دینے کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فواد بعد چوہدری کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فواد چوہدری کے خلاف نعرے درج تھے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا اور اس موقع پر فواد چوہدری کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی کہ نہیں چلے گی نہیں چلے گی لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی۔تھپڑ مارنے کی سیاست نہیں چلے گی مسجد مکی کی سیاست نہیں چلے گی۔ اس موقع پر صحافیوں نے خطاب بھی کیا اور صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ اپنی بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=sAOLxWHZ3V0[/embedyt]