*بونیر(جہانزیب راشد) ڈی پی او عبد الرشید خان کا عوامی مسائل سننے کیلئے تھانہ طوطالئ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔* تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبد الرشیدخان نے عوام کے مسائل سے آگاہ ہونے اور انکے مسائل کو انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے تھانہ طوطالئ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، پولیس افسران سمیت مشران، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی پی او عبد الرشید خان نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے، ڈی پی او عبد الرشید خان نے کھلی کچہری کے عمائدین، علاقہ مشران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح فورم کا انعقاد پولیس اور عوام کے درمیان قربتیں مزید بڑھانا اور عوام کے مسائل سے آگاہ ہونا مقصود ہے۔ اور کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کو عوام دوست پالیسی کے تحت باقاعدہ عمل پیرا ہیں تاکہ پولیس عوام الناس کے وابستہ توقعات پر پورا اتر سکیں۔ جرائم کے روک تھام کیلئے پولیس اور مشران اور علاقہ عوام کو مشترکہ کام کرنا ہوگا، منشیات کے لعنت کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنا ہوگا۔کیونکہ جرائم کے بیخ کنی اور مکمل خاتمے تک علماءکرام، مشران، معززین علاقہ اور عوام کا تعاون ضروری ہے اور کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پرامن معاشرہ اور سماجی برائیوں سے پاک ماحول کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کی روشنی میں ہر مہینے میں باقاعدگی سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کئے جائنگے کھلی کچہری کے عمائدین نے پولیس کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بونیر پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔