جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار

رپورٹ خورشید رحمانی
پاک فضائیہ کے JF-17جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے 53ویں پیرس ایئر شو کی مشقوں کا آغا ز کر دیا۔ یہ ایئر شو Le Bourget Paris لی بورجٹ پیرس میں 17 سے23 جون تک منعقد کیا جائے گا۔پاک فضائیہ کی جے ایف 17 تھنڈر ڈیموٹیم دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں اپنی مسحور کن پرفارمنس سے حاظرین کو محظوظ کرنے کے لئے مکمل طور پرتیار ہے۔پاک فضائیہ کاایک جے ایف 17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ دوسر۱ طیارہ جدید ہتھیاروں سے لیس، زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ ر ہے گا۔ تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، ائیر اور گراؤند کریو پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ اس بڑے شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچا۔



ایئر شو کے پہلے چار دن تجارتی مقاصد کے لیے مختص ہیں جبکہ باقی تین دن عام عوام کے لیے رکھے گئے ہیں۔ شو میں جے ایف 17 تھنڈر کا فضائی مظاہرہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جہاں اس کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ یہ ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا اور اس طیارے کو عالمی مارکیٹ میں نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ ایئر شو فرنچ ایر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن Aerospace Industries Associationکے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔ اس ایئر شو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں فضائی کمپنیاں اور نمایاں حیثیت کی حامل ایوی ایشن انڈسٹریز حصہ لیتی ہیں۔