الماسہ گروپ آف کمپنیز دبئی کے سی ای او سلمان وصال محمد کی رہائش گاہ پر سابق وزیر تعلیم میڈم معراج خان اور ناول نگار پروفیسر نورالامین یوسف زئی مورخ کے ساتھ خصوصی ملاقات


صوابی(جہانزیب راشد)الماسہ گروپ آف کمپنیز دبئی کے سی ای او سلمان وصال محمد کی رہائش گاہ پر سابق وزیر تعلیم
میڈم معراج خان اور ناول نگار پروفیسر نورالامین یوسف زئی مورخ کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی

۔ ملاقات میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں پختون تاریخ اس کے مختلف قبائل ، ماضی کے رہنما ، صوابی اور پختونخوا کی ثقافت بھی موضع بحث رہی
جبکہ سلمان وصال نے معزز مہمانان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا۔