ایک ہفتہ قبل پراسرار نمونے سے لاپتہ ہونے والی دو بچوں کی والدہ کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام، والد کی جانب سے احتجاج اغوا کا شک ظاہر

میرپورخاص( تحسین احمد خان ) ایک ہفتہ قبل پراسرار نمونے سے لاپتہ ہونے والی دو بچوں کی والدہ کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام، والد کی جانب سے احتجاج اغوا کا شک ظاہر اس حوالے سے میرپورخاص کے علاقے اسماعیل شاہ کالونی کے رہائشی پیرو لنڈ بلوچ نے میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کی نوجوان بیٹی نور بانو جو کہ دو بچوں کی ماں ہے ایک ہفتہ قبل سول ہسپتال مٰں اپنی ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلی تھی جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ایک ہفتے سے اسکا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے اسے تلاش کرنے کے بعد متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ بھی در کرائی ہے اس کے باوجود پولیس میری بیٹی کو بازیاب کرنے میں ناکام ہے صرف تسلیاں دے رہے ہیں انھوں نے بتایا کہ مجھے شک ہے کہ میری بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے اور اس کی جان کو خطرہ ہے انھوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ٭٭

میرپورخاص (تحسین احمد خان ) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ریلیوں، محافل میلاد کا سلسلہ جاری ھے اس حوالے سے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سندھ کے نائب ناظم اعلی مفتی محمد شریف سعیدی کی قیادت میں بروھی گوٹھ سے میلاد ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک عاشقان رسول ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے مرحبا یا مصطفی کے نعرے بلند کرتے رھے ریلی شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرنے کے بعد جامعہ نور القرآن پر اختتام پذیر ہوئی۔ رضا نعت کونسل کے روح رواں حافظ طارق قادری کی جانب سے فیضان اولیاء سے میلاد ریلی نکالی گئی جس میں علمائے کرام مشائخ عظام کی کثیر تعداد شریک ہوئے تنظیمات اھلسنت کے زیر اہتمام مدرسہ کنزالایمان سے حافظ محمود احمد قادری اور علمائے کرام کی قیادت میں میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اپسما میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں مقابلہ نعت و تقاریر کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز قربان علیr بھٹی، رئیس احمد خان، مولانا حفیظ الرحمن فیض تھے مقابلہ نعت و تقاریر میں کثیر تعداد میں اسکولوں کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا٭٭