آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں مقابلہ نعت و تقاریر کا انعقاد کیا گیا

میرپورخاص ( تحسین احمد خان) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں مقابلہ نعت و تقاریر کا انعقاد کیا گیا۔اس پروقار تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز قربان علی بھٹی رئیس احمد خان۔ مولانا حفیظ الرحمن فیض و دیگر اپسما عہدے داران تھے۔مقابلہ نعت و تقاریر میں کثیر تعداد میں اسکولوں نے بھرور حصہ لیا.اس موقع پر ریجنل صدر فیصل خان زئی نے تمام مہمانوں۔ طالب علموں۔ اساتزہ اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس پروقار تقریب کا مقصد نبی رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم الشان اخلاقی و عدل و انصاف پر مبنی پہلو کو نوجوان نسل تک پہچانا ہے۔تقریب سے معروف عالم دین مولانا حفیظ الرحمن فیض جناب رئیس احمد خان۔ قربان علی بھٹی۔مسعود عباس۔مجتبی لغاری و دیگر مقررین نے نبی پاک کے اسوہ حسنہ اور ان کے دنیائے عالم کیلئے رہتی دنیا تک کی جانے والی بہترین رہنمائی پر روشنی ڈالی۔ مقابلہ تقاریر میں پہلی پوزیشن ایسٹرن پبلک اسکول کی اقدس خان۔ دوسری پوزیشن دی کالجیٹ کی تحریم مظہر جبکہ تیسری پوزیشن ایس ایس اے آر اسکول کی تسبیحہ نے حاصل کی۔مقابلہ نعت میں پہلی پوزیشن لٹل فوکس اسکول کے کیف نیاز دوسری پوزیشن عائشہ رفیق اسکول کی مائرہ جبکہ تیسری پوزیشن دی کالجیٹ کی اقصی امیر نے حاصل کی۔ مقابلہ نعت و تقاریر میں حصہ لینے والے تمام طالب علموں میں شیلڈز اور تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کیئے گئے۔ آخر میں اپسما کے سینئر نائب صدر غضنفر علی خان نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی ٭٭

میرپورخاص ( تحسین احمد خان ) میرپورخاص سمیت دیگر مضافات میں مچھروں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں ڈینگی اور ملیریا کا مرض بڑھنے لگا، اسپتالوں میں ملیریا کے مریضوں کا رش،مچھر مار اسپرے اور مچھر دانیوں کی قیمت میں اضافہ، مچھر وں کی افزائش کی اصل جگہ شہرمیں موجود گندگی کے ڈھیر اور کچرا گھر ہیں تفصیلات کے مطابق میرپورخاص انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کے باعث میرپورخاص سمیت شہر کے ارد گرد کے علاقوں میں ان دنوں مچھروں کی بہتات ہے شہر کے مختلفف علاقوں میں گھروں کا گندے پانی کے جوہڑ قائم ہیں جو مچھروں کی افزائش کا سبب بنے ہوئے ہیں جبکہ جگہ جگہ گندگی اور کچرا گھر موجود ہونے سے شہری ڈینگی اور ملیریا کے شکار ہونے لگے کچرا گھروں سے میں پیدا ہونے والے خطر ناک کالے مچھر رات ہو یا دن ہر وقت شہریوں کو نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں بلدیہ میرپورخاص کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جہاں شہر میں گندگی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا وہی پر ابتک مچھر مار اسپرے نہیں کیا جارہا ہے مگر دعوے اور اعلانات روز انہ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں کہ مچھر مار اسپرے شروع کیا جارہا ہے شہر میں اسپرے نہ ہونے اور ڈینگی اور ملیریا کے مریض زیادہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب منافع خور تاجروں نے اس حالت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مچھر مار اسپرے کی ادویات اور مچھر دانیوں کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرایا جائے ٭٭٭

میرپورخاص( تحسین احمد خان ) عدالت نے پونے دو ارب روپے مالیت کی منشیات کے مقدمے میں نامزد سابق ایس ایچ اور کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تفصیلات کے مطابق تقریبا سات ماہ قبل سابق ایس ایچ او کنور سنگھ سوڈو کی رہائشگاہ پر اے این ایف حیدرآباد کی ٹیم نے چھاپہ مار کر پونے دو ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا اور ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹر جیل میں ہے ملزم نے فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج و ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے٭٭