ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘پھلوں،سبزیوں کی قیمتوں اور بولی کے عمل کاجائزہ لیا۔

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘پھلوں،سبزیوں کی قیمتوں اور بولی کے عمل کاجائزہ لیا۔ انہوں نے منڈی میں ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو بھی چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا بھی جائز ہ لیا۔
——————————————–

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)رکن قومی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سردار طالب حسن نکئی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی پیر مختار احمد،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،ڈی پی او عمران کشور، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، واپڈا،ایگری کلچر، لائیو سٹاک، ایری گیشن، سوئی گیس سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ پولیس، ہائی وے، ایری گیشن، زراعت، لائیوسٹاک، ہیلتھ، ایجو کیشن، واپڈا، سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ حکومت ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے۔انہوں نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کرونا ویکسی نیشن کے عمل اور ڈینگی تدارک سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تا کہ شہریوں کو ان موذی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
==========================================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری ہیں‘محکمہ ہائیر ایجو کشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کے تمام کالجز میں‘محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں اور محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران‘اساتذہ‘ڈاکٹرز‘پیرا میڈیکل سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محافل میں ثناء خوانان نے ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ضلع بھر کی سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور سڑکوں پر اسلام علیکم یا رسول اللہ اسلام علیکم یا حبیب اللہ سمیت احادیث مبارکہ کے خوبصورت بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
=============================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)بار بار افسران کی جانب سے تعینات کیے جانے پٹواری سجاد نے کروڑوں روپے کی اراضی بھاری حصہ پتی لیکر فروخت کردی۔اس سلسلہ میں ذوالفقار علی سینئر کلرک ایڈووکیٹ قصور نے اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھجوادیں جس میں اس نے موقف اختیا رکی ہے کہ کروڑوں روپوں کی کرپشن فریب،فراڈ،دھوکہ دہی و جعلسازی کرنے والے پٹواری سجاد کو بار بار قصور بیرون میں تعینات کیا جاتا ہے جس کی حقیقت و اصلیت یہ ہے کہ مذکورہ پٹواری نے بیرون قصور جدید اربن کے علاقہ میں واقع سرکاری رقبہ دیگر لوگوں کے نام اپنے دائیں ہاتھ کا کھیل دکھا کرافسران کی آشیر باد و ملی بھگت سے بے مالک کو مالکان بنادیا انتقال نمبر 34058جس میں صوبائی حکومت کا رقبہ تعدادی 78K-5Mظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسی رقبہ کا دوبارہ انتقال نمبر 40753کرکے اس میں اسی رقبہ کو 80K-17Mظاہر کرکے کروڑوں روپے کمالیے گئے ہیں اس بابت کلکٹر اشتمال اراضیات ضلع قصورنے اپنی مفصل انکوائری میں پٹواری سجاد کو اس غیر قانونی،بے قاعدگی و بے ضابطگی کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے پٹواری مذکورہ نے یہ انکوائری بھی ساز باز کرکے دبا رکھی ہے جبکہ افسران نے اسے پھر لوٹ مار والی سیٹ پر لگا دیا ہے۔ذوالفقار علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ریونیو منسٹر،سیکرٹری ریونیو،کمرشل لاہور ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر قصور،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواری سجاد کیخلاف متذکرہ بالا الزامات کی انکوائری پر فوری فیصلہ کرتے ہوئے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے معطل کیا جائے۔