قصور کے نواحی علاقے ملتان روڈ بائی پاس پتوکی کے قریب موٹر سائیکل کو ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر دو بچے ہلاک


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی علاقے ملتان روڈ بائی پاس پتوکی کے قریب موٹر سائیکل کو ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر دو بچے ہلاک۔ساجد پنے بچوں سات،آٹھ سالہ شاہزیب اورپانچ،چھ سالہ علیشہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر حبیب آباد سے کوٹ رادھا کشن جارہے تھے کہ ملتان روڈ بائی پاس کے قریب پیچھے سے آنیوالے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالے نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دونوں بچے شاہزیب اور علیشہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نامعلوم ڈرائیوار ٹریکٹر ٹرالے سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کاروائی ہے۔