ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،مال مویشی،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،مال مویشی،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ مصطفے آباد کے علاقے رحمان پورہ میں ذوالفقار علی اپنی ماربل کی فیکٹری میں موجود تھاکہ دوکس نامعلوم مسلح آئے اور گن پوائینٹ پر نقدی پندرہ ہزار روپے،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اورنعیم اختراپنی بھابی کے ساتھ قصور سے اپنے گاؤں حویلی خوشحال سنگھ جارہا تھاکہ رائیونڈ روڈ نزد نجی ہسپتال دوکس مسلح پیچھے سے آئے اور گن پوائینٹ پر چودہ ہزار روپے نقدی،موبائل اور بھابی سے بھی نقدی اور موبائل فون چھین لیے اسی طرح محمود آباد کا رہائشی شہزادکوٹ رادھا کشن سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ کوٹ منگل سنگھ کے مقام پر نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر پچاس ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکل چھین لی اسی ہی ایک اور واردات میں بونگا گنڈا سنگھ والا میں محمد حسین اپنی فیملی کے ساتھ حویلی میں موجود تھاکہ چارکس نامعلوم مسلح آئے گن پوائینٹ پر سب کو یرغمال بنا کر ایک گائے،بچھڑا مالیت تقریباً چار لاکھ روپے لے گئے ہیں ایک اور مختلف واردات میں داؤکے کا رہائشی جاوید موٹر سائیکل پر اپنے گھر کو جارہا تھاکہ منڈی عثمانوالہ کے علاقے پل گوہڑ جاگیر کے مقام پر دوکس نے گن پوائینٹ پر نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے اور خرم جاوید نے مصطفے آبادکے علاقے بھولیکی کے قریب ایلومینیم کی فیکٹری بنا رکھی ہے جہاں سے ڈرائیور محمود علی اپنے ساتھیوں احسان علی، محمد بلال، گلشیرسہو کے ہمراہ رات تین بجے مال لوڈ کرکے لاہور کی طرف جا رہے تھے کہ پکی حویلی کے قریب چار کار سوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ایلومینیم لوڈ شدہ مزدہ ٹرک اور ملازمین کو لیکر فرار ہو گئے،بعد ازاں ملازمین سے نقدی، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان چھین کر انہیں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے اسی طرح سے سروس ہسپتال میں ملازمہ زبیدہ اسلم موٹر سائیکل پر اپنے خاوند کے ہمراہ قصور جا رہی تھی کہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، پرس میں 85ہزار روپے نقدی، موبائل فون، لیڈیز کلائی گھڑی ودیگر سامان موجود تھاجبکہ دفتوہ کے رہائشی محمد نواز کے حویلی الگوں والی میں ڈیرے سے چھ ہزار اینٹیں، 30سیمنٹ کے پلر، لائسنسی پسٹل چوری کرکے اور امرود کے پودے اکھاڑ کر فرار ہو گئے مقامی پولیس مصرو ف کاروائی ہے۔