قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش

پشاور(جہانزیب راشد)قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں اللہ نے خاتون کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل، جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔