سابقہ دشمنیوں اور علاقہ سے منشیات جیسے ناسور کے خاتمےکے حوالہ سے پولیس اور ضلع بھر کے معززین، علاقہ مشران کا سپیشل آپریشن گروپ سنٹر بمقام کنکوئی چوک میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

بونیر(جہانزیب راشد) سابقہ دشمنیوں اور علاقہ سے منشیات جیسے ناسور کے خاتمےکے حوالہ سے پولیس اور ضلع بھر کے معززین، علاقہ مشران کا سپیشل آپریشن گروپ سنٹر بمقام کنکوئی چوک میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے وژن کے مطابق اور ڈی پی او عبد الرشید خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ناوہ گئی قمر علی شاہ خان اور انچارج سپیشل آپریشن گروپ ASI وارث خان کا ضلع بھر کے معززین، علاقہ مشران کیساتھ سابقہ دشمنیوں میں صلح اور راضی ناموں اور معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے حوالہ سے ایک اہم میٹنگ بمقام سپیشل آپریشن گروپ سنٹر منعقد کی گئی جسمیں سابقہ دشمنیوں خصوصاً تحصیل مندنڑ میں دشمنیوں اور علاقہ سے منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے حوالہ سے مل کر کام کرنے کی عہد کی گئی، میٹنگ میں علاقہ سےدشمنیوں کو ختم کرنے اور بھائی چارے پر مبنی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا انہوں نے کہا کہ دشمنیوں کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، یہ ضلع ہمارا ہے اس کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ علاقہ میں دشمنیوں کی وجہ سے آنے والے کل کو خطرہ لاحق ہے اس سلسلہ میں مشران جرگوں کے ذریعے ان دشمنیوں کو دوستی میں بدلیں گے، شرکاء نے دشمنیوں جیسے اہم اجتماعی مسئلے کے خاتمہ مہم پر بونیر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس نیک سفر میں بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا.