شدید گرمی … ٹھنڈے مشروبات آئس کریم اور برف کی طلب میں زبردست اضافہ

ملک بھر میں شدید گرمی حبس اور لو کے موسم میں شہریوں نے گرمی سے بچاؤ کے لئے ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم…قلفی کا استعمال بڑھا دیا ہے برف کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لوگوں نے ستو تھادل بادام کے شربت سمیت مختلف دیسی اور ولایتی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال اور اس کے ساتھ ساتھ قلفی آئس کریم گولا گنڈا کھانے پر زور بڑھا دیا ہے اس طرح کی اشیاء فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔



آئسکریم پالر سے لے کر جوس شربت کارنر اور ٹھیلے پر لیموں اور گنے کا رس بیچنے والوں کے پاس رش لگا ہوا ہے۔سخت گرمی اور بعض علاقوں میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے ایسے میں خود کو گرمی سے بچانے کے لئے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات بیچنے والوں کی طرف رخ کر لیا ہے مختلف پارکوں میںدانوں پلے گراؤنڈز مساجد مدارس کے باہر اور درختوں کے نیچے لوگ تازہ ہوا اور چھاؤں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروبات کو بھی انجوائے کر رہے ہیں بچوں کی بڑی تعداد آئس کریم قلفی فالودہ اور شربت یا گو لا گنڈا بنا کر وقت پا س کر رہے ہیں۔