کراچی میں بھی کشمیری چائے کی مقبولیت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں کشمیری چائے جسے گلابی چائے یا Pink tea کا نام بھی دیا جاتا ہے کافی مقبول ہے .ہم طور پر اسے سردیوں میں پسند کیا جاتا ہے لیکن شادی اور تقریبات میں بھی لوگ اسے شوق سے پیش کرتے ہیں اور اسے پسند کیا جاتا ہے۔



کراچی کے مختلف شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ پر یہ کشمیری چائے دستیاب ہیں جو اس کی پسندیدگی اور مقبولیت کی نشانی ہے ۔بزرگوں کے ساتھ ساتھ اب اسے نوجوانوں میں بھی خاصی پذیرائی اور پسندیدگی حاصل ہوگئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیری چائے میں بادام اور پستہ کی موجودگی کی وجہ سے اس کا ٹیسٹ Taste اور کلرColour زیادہ پرکشش بناتا ہے ۔