جعلی کرنسی نوٹوں سے عوام کو پریشانی کا سامنا – جعلی نوٹ کو کیسے جانچا جائے

ملک کے مختلف شہروں میں جعلی کرنسی نوٹ گردش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے مختلف پٹرول پمپ اور شاپنگ مال پر جعلی کرنسی نوٹوں کی روک تھام کے لئے کرنسی نوٹوں کی اصلیت چیک کرنے کے مختلف دیسی طریقے اپنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بڑا نوٹ لے کر دکان یا شاپنگ کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض دکانداروں اور پٹرول پمپ مالکان نے جعلی کرنسی نوٹوں کی وجہ سے ایسی سیریل نمبر آویزاں کر دیئے ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اس سیریل کا نوٹ گردش کر رہا ہوں۔



تو وہ جعلی ہو سکتا ہے اس سلسلے میں 5000 ۔1000 اور 500 اور 100 روپے کے جعلی نوٹوں کی گردش کو روکنے کے لیے وہ اپنے طور پر کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن سرکاری اداروں کو اس سلسلے میں زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔اکثر  دیکھا گیا ہے کہ شاپنگ مالز پر  بڑے نوٹ لینے سے انکار کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بعض لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں سے بھی بعض ایسے نوٹ ملتے ہیں جن کی حالت خراب ہوتی ہے اور ان کو اکثر دکاندار لینے سے انکار کر دیتے ہیں اور مجبوری میں بینکوں میں اور جمع کرانا پڑتے ہیں وہاں پر بھی بحث ہوتی ہے۔
جعلی نوٹ کو جانچنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اس App کو اپنے موبائل پر ڈاوٗن لوڈ کرلیں، تاکہ جعلی نوٹ کے نقصان سے بچا جاسکے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.scs.sbp.mainscreen&hl=en